ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے عیدالفطرکے موقع پر اندرون سندھ مختلف وِنگز کا دورہ کیا۔
ڈی جی رینجرز (سندھ) نے بارڈر پر تعینات تمام رینکس کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ اس موقع پرانھوں نے تعینات افسروں اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن کے جذبوں کو سراہا۔
جواپنے پیاروں سے دُور دفاعِ وطن کی خاطر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔بعدازاں ڈی جی رینجرز نے کراچی میں تعینات آفیسرزاور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور اُنہیں بھی عید کی مبارکباد دی۔