• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: پولیس کا میڈیا ہائوس پر چھاپہ، صحافیوں کی اسٹوریز کی تلاشی

آسٹریلیا میں پولیس نے مقامی چینل کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپامارا، اورسینیئر صحافیوں کے نوٹس، ای میلز اور اسٹوریز کی تلاشی لی گئی، صحافیوں نے پولیس کی کارروائی کو آزاد میڈیا پر حملہ قرار دے دیا۔

مقامی چینل کے ایگزیکٹو ایڈیٹر کے مطابق پولیس کے پاس تین سینیئر صحافیوں اور ایگزیکٹو کی تلاشی کے وارنٹ تھے، پولیس رپورٹرز کے نوٹس، ای میلز، پاس ورڈز، اسٹوری ڈرافٹس، آسٹریلوی پولیس دو سال سے مقامی چینل کی ایک رپورٹ کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

رپورٹ میں آسٹریلوی فورسز کے افغانستان میں شہریوں اور بچوں کے قتل میں ملوث ہونے کی دستاویزات دکھائی گئی تھیں، پولیس کا موقف ہے کہ حکومتی دستاویزات دکھانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین