• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل، کونسی ٹیم کہاں پر؟

آئی سی سی ورلڈ کپ میں کھیلے گئے اب تک کے میچز کے مطابق پوائنٹس ٹیبل میں 4 پوائنٹس کی بدولت نیوزی لینڈ سرفہرست ہے۔

نیوزی لینڈ

ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے اب تک دو میچ کھیلے ہے، کیویز نے پہلے میچ میں سری لنکا کو باآسانی 10 وکٹوں سے جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے ہرایا ہے۔

ویسٹ انڈیز

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق دو پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز ہے، کالی آندھی نے اب تک ایک میچ کھیلا ہے، جس میں پاکستان کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا تھا۔

آسٹریلیا

تیسرے نمبر پر دفاعی چمپئن آسٹریلیا ہے، کینگروز نے بھی اب تک ایک میچ کھیلا ہے جس میں افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس کے دو پوائنٹس ہیں۔

انگلینڈ

مہزبان انگلینڈ دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے، انگلینڈ 2 میچز کھیل چکی ہیں، ایک میں کامیابی اور دوسرے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ورلڈ کپ کی فیورٹ اور مہزبان انگلینڈ ورلڈ نے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا کو 104 رنز سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان نے انگلینڈ کو 14 رنز سے ہرایا تھا۔

انڈیا

انڈیا دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں 5 ویں نمبر پر ہے، بھارت نے بھی ایک ہی میچ کھیلا ہے جس میں جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔

بنگلہ دیش

بنگلہ دیش ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے، بنگال ٹائیگرز دو میچ کھیل چکی ہیں، ایک میں فتح اور دوسرے میں ہار کا سامنا رہا ہے۔ ٹائیگرز نے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کو 21 رنز سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں کیویز نے انہیں 2 وکٹوں سے ہرایا۔

سری لنکا

سری لنکا نے بھی دو میچز کھیل لیے ہیں جس میں ایک کامیابی اور دوسری ناکامی ہوئی ہے، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 10 وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 34 رنز سے مات دی تھی، دو پوائنٹس کی بدولت اس طرح اس کا ساتواں نمبر ہے۔

پاکستان

مسلسل 11 ون ڈے ہارنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی اب تک 2 میچز کھیلے ہیں، شاہین کو پہلے میچ میں کالی آندھی نے شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے فیورٹ انگلینڈ کو 14 رنز سے ہرایا تھا۔ اسطرح پاکستان 8 ویں نمبر پر ہے۔

ساؤتھ افریقا

ٹیبل میں نویں نمبر پر جنوبی افریقا ہے جس نے ورلڈ کپ 2019ء میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی، پروٹیز تین میچز کھیل چکی ہے اور مسلسل تینوں میں شکست کا سامنا رہا ہے۔ پہلے میچ میں انگلینڈ نے 104 رنز، دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے 21 رنز اور تیسرے میچ میں بھارت نے 6 وکٹوں سے ہرایا ہے۔

افغانستان

آخری اور دسویں نمبر پر افغانستان ہے، افغانستان نے دو میچ کھیل لیے ہیں اور دونوں میں شکست سے دوچار ہوئی ہے۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا اور دوسرے میچ میں سری لنکا نے ہرایا ہے۔

تازہ ترین