• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت معاشی حالات پر جلد قابو پالے گی، زلفی بخاری

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت معاشی حالات پر جلد قابو پالے گی۔

لندن میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں زلفی بخاری نے کہا مشکل حالات پر قابو پانے کے لیے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد برطانیہ کا دورہ کریں گے، دورے میں برطانیہ سے دو طرفہ تجارتی امور پر بات چیت ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں اوورسیز پولیس اسٹیشن جلد کام شروع کردے گا۔

تازہ ترین