• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں فائرنگ سے سرکاری افسر جاں بحق

کراچی کی معروف شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش پیا ہے جس کے نتیجے میں ایک سرکاری افسر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو ایم جناح روڈ پر اردو بازار اور جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا ہے،مقتول کی شناخت ثاقب اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مقتول ثاقب اقبال کو سر پر گولی لگی ہے جو سرکاری ادارے کا افسر تھا،واقعے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

دوسری جانب آئی جی سندھ کلیم امام نے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری افسر کے قتل کےواقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تازہ ترین