فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ شکست کھاگئے، وہ ممکنہ طور پر آخری مرتبہ اس ایونٹ میں شریک ہوئے ہیں۔
اٹلی کے یانک سنر نےایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
گرینڈ سلئیم سیمی فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ کو ورلڈنمبر ون اٹلی کے یانک سنر نے اسٹریٹ سیٹس میں مات دے دی۔
یانک سنر کی جیت کا اسکور 4-6، 5-7 اور 6-7 رہا۔ جوکووچ شکست کے بعد 25ویں بار کوئی بڑا ٹائٹل جیتنے سے رہ گئے۔
یانک سنرنے فرنچ اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں وہ اسپین کے کارولوس الکاریز کا سامنا کریں گے۔
میچ کے بعد گفتگو کے دوران نواک جوکووچ نے اشارہی دیا کہ یہ ان کا فرنچ اوپن میں آخری مقابلہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں جاتا، لیکن شاید یہ وجہ ہے کہ میں اختتامی لمحات میں کچھ جذباتی ہوگیا تھا۔
تین مرتبہ فرنچ اوپن چیمپئن کا کہنا تھا کہ اگر یہ میرا الوداعی میچ تھا تو یہ ماحول اور کراؤڈ کی وجہ سے بہترین تھا۔