• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں خطرناک پانی کے بگولوں کی ویڈیو وائرل


تھائی لینڈ کے ساحل پر خطرناک پانی کے بگولوں کی ویڈیو آن لائن مقبول ہو گئی۔

تھائی لینڈ کے صوبے کرابی کے ساحل پر دوخطرناک طوفانی بگولے زمین سے آسمان تک پانی اور ہوا کےدائرے میں گھومتے دکھائی دیئے۔

پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کو ساحل کنارے سے دیکھنے والے افراد خوفزدہ ہوگئے جبکہ موبائل کیم سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے بگولوں کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔

سیکڑوں فٹ بلند طوفانی سمندری بگولوں کی ویڈیو آن لائن ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے۔

تازہ ترین