پاکستان کے علاقے گجرات سے تعلق رکھنے والے یورپ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری محمد بشیر پیرس میں رضا ئے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔
مرحوم سابق صدر پاکستان چوہدری فضل الٰہی کے علاوہ گجرات سمیت پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات کے دست و بازو کے طور پر جانے جاتے تھے اور فرانس میں ان کی میزبانی کا شرف رکھتے تھے ۔
مرحوم معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری جاوید سدوال کے والد گرامی تھے، مرحوم کے جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔