ہالینڈ میں انجینئرز نے دنیا کا سب سے چھوٹا ریسنگ ڈرون تیار کر لیا ہے۔
72گرام وزنی اس مکمل خودکار ڈرون کی زیادہ سے زیادہ رفتار2.6میٹر فی سیکنڈ ہے۔
ریسنگ کے دوران راستوں کی رہنمائی اور کنٹرول کے لیے ایک کمرہ نصب کیا گیا ہے جبکہ اسنیک گیٹ کی ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈرون کو بنانے میں سب سے مشکل مرحلہ اس کے لیے بہترین الگورتھم کی تیاری ہے۔
امید ہے یہ ڈرون جلد ہی ریسنگ کے مقابلوں میں حصہ لیتا نظر آئے گا۔