برسٹل میں کھیلے جانے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ ہونے کے امکانات روشن ہوچکے ہیں بارش کے باعث تاخیر کا شکارہونے کے بعد اب بارش تھم چکی ہے اور دونوں ٹیمیں گرائونڈ میں پہنچ گئی ہیں۔
میچ کے ہونے اور نہ ہونے کا فیصلہ کرنے اور پچ کا معائنہ کرنے کے لیے امپائرزایک بارپھر گراؤنڈ میں آگئے۔
گرائونڈ کو خشک کرنے کے لیے کو شیشیں جاری ہیں جبکہ اسٹیڈیم کے دائیں جانب سے دھوپ نکل آئی ہے اور گراؤنڈکےبائیں جانب اب بھی بادل موجودہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ برسٹل کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا ، تاہم اب برسٹل میں بارش ہلکی ہوگئی،اسکوائر سے کوور ہٹائے جارہے ہیں۔
تین سپر سوپرز کی مدد سے گراونڈ کو خشک کیاجارہاہےاور ٹیمیں گرائونڈ میں موجود ہیں ۔