• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وفاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ آج میچ کا نہ ہونا مایوس کن ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کو اس میچ سے دو پوائنٹس مل سکتے تھے، آگے مشکل میچز ہیں، سری لنکا سے جیت جاتے تو اچھاہوتا، لیکن بارش اور موسم کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوتا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان نے بارش کی وجہ سے ایک پوائنٹ گنوایا، لیکن فیصلہ امپائرزکا تھاکم اوورزکا میچ ہوتا تو کھلاڑی انجرڈ ہوسکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ موسم آپ کے ہاتھ میں نہیں ، بارش کی وجہ سے ایک پوائنٹ ضائع ہوگیا،آسٹریلیا کے خلاف میچ اہم ہے۔

سابق کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف تیاری سے میدان میں اترنا ہوگا،آسٹریلین فاسٹ بولرزکے خلاف موثرحکمت علمی اپناناہوگی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کوآسٹریلیا کے خلاف وکٹیں نہیں گنوانی ہے،وکٹ ہاتھ میں رکھنے سے کامیابی ہوگی، آسٹریلیا کے خلاف زیادہ سے زیادہ رنز بنانے ہوں گےاگر 300 سے 280 رنزبنالیے تو بولرز دفاع کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ایک خطرناک ٹیم ہے اور اس کا فاسٹ بولنگ اٹیک بھی بہت زبردست ہے ان کے پاس حقیقی فاسٹ بولرزہیں۔

تازہ ترین