• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنزہ ،بلبل کسک پہاڑ میں دراڑیں موجود،نگرانی جاری

وادی ہنزہ کےگاؤں شیشکٹ کےقریب لینڈ لائیڈنگ کاعمل رک گیا ہے، تاہم پہاڑمیں دراڑیں موجودہیں جس کی وجہ سے متاثرہ مقام کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

گزشتہ روزپہاڑ کا ایک حصہ عطاآباد جھیل میں گرگیاتھاجس کے باعث سیاحوں کی کشتیوں کو عطاآباد جھیل میں جانےسےروک دیا گیا تھا لیکن بعد میں کشتی سروس بحال کردی گئی تھی۔

ہنزہ کے شیشکٹ گاؤں کے قریب بلبل کسک پہاڑ سے لینڈسلایڈنگ کا عمل تھم گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹرجی بی ڈی ایم اےشہزادحسین کے مطابق پہاڑمیں دراڑیں موجودہیں جس کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رات بھرمقامی رضاکار اور فوکس ٹیم پہاڑِی لینڈ سلایڈنگ کی نگرانی کرتی رہی ہے، گزشتہ روزلینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےشیشکٹ گاؤں میں جھیل کےکنارےآبادافرادکوحفاظتی اقدامات کےتحت نکال لیاگیاتھااور اب سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلبل کسک پہاڑ کا ایک حصہ عطا آباد جھیل میں گرنےکےباعث انتظامیہ نےعطاآباد جھیل میں کشتی سروس عارضی طور پر بند کردی تھی۔

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ رکنے کے بعد عطاآباد جھیل میں کشتی سروس دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔

تازہ ترین