وادیٔ ہنزہ کے گاؤں شیشکٹ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور بلبل کسک پہاڑ کا ایک حصہ عطاآباد جھیل میں گرگیا ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیاحوں کی کشتیوں کو عطاء آباد جھیل میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔
ہنزہ کے شیشکٹ گاؤں کے قریب شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور گرد و غبار نے شیشکٹ اور گلمت گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
بلبل کسک پہاڑ کا ایک حصہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث عطا ء آباد جھیل میں جاگرا ہے۔
مسلسل ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے انتظامیہ نے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے عطاء آباد جھیل میں سیاحوں کی کشتیوں کو آمد و رفت سے روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ ہنزہ میں واقع عطاء آباد جھیل پہاڑ کے ایک حصے کے سرکنے یعنی لینڈ سلائیڈنگ سے وجود میں آئی تھی جو اب سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔