پشاور کے نواحی علاقے متنی سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں پولیس کے مطابق مقتولین آپس میں بھائی ہیں جنھیں گزشتہ رات گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، تاہم قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس کے مطابق متنی سے 2ملنے والی لاشوں کی شناخت جاسم خان اور یاسر خان کے نام سے ہوئی جو آپس میں بھائی ہیں۔
لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوادی گئی ہے، جب کہ تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم وجہ قتل تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔