• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے نواحی علاقے سے 2افراد کی لاشیں برآمد

پشاور(صباح نیوز) پشاور کے نواحی علاقے متنی سے2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین آپس میں بھائی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، تاہم قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق متنی سے 2ملنے والی لاشوں کی شناخت جاسم خان اور یاسر خان کے نام سے ہوئی جو آپس میں بھائی ہیں۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دی گئی ، جبکہ تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم وجہ قتل تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
تازہ ترین