• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ڈی اے کے سابق چیئرمین کی کرپشن کیسز میں مطلوب فرنٹ مین خضدار سے گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)نیب نے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سابق چیئرمین کی کرپشن کے دو کیسز میں مطلوب فرنٹ مین کو خضدار سے گرفتار کر لیا ۔ کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادوں کا بے نامی حصہ دار تھا پانچ سے زائد بینک اکاؤنٹس میں چیئرمین کے لئے پچیس کروڑ روپے سے زائد رشوت کی مد میں رقم بھی وصول کی۔نیب ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سابق چیئرمین انور سادات غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی تحقیقات مکمل کرکے شواہد کی روشنی میں سابق چیئرمین کے فرنٹ میں خادم حسین کو گزشتہ روز خضدار سے گرفتار کر کے احتساب عدالت سے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ذرائع نے بتایا کہ فرنٹ مین نے سابق چیئرمین کے پانچ سے زائد بینک اکاؤنٹس اور کروڑوں روپے مالیت کی متعدد جائیدادیں اپنے نام کر رکھی تھیںملزم کے بینک اکاؤنٹس میں سابق چیئرمین کی 25 کروڑ سے زائد رشوت کی رقم بھی منتقل ہوئی۔ ملزم نے سابق ایکسین محکمہ صنعت و حرفت عدیل انور کے اختیارات کا غلط استعمال کیس میں ٹھیکدار عبدالصبور سے تقریباً ایک کروڑ رشوت کے طور پر بھی وصول کیے۔ملزم 2015سے مطلوب تھا جو سابق چیئرمین کی ہدایت پرروپوش ہو گیا تھا۔ عدالت نے ملزم کو چار روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
تازہ ترین