• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب شیرانی دہانہ سر قومی شاہراہ کی تعمیرسست روی کا شکار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ژوب شیرانی دہانہ سر قومی شاہراہ کی عدم تعمیر، لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا، تعمیراتی کام انتہائی سست روی کا شکار، متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی عوام و ٹرانسپورٹرز عاجز آگئے ،تفصیلات کے مطابق ژوب شیرانی دہانہ سر مغل کوٹ شاہراہ کی تعمیر کاکام گزشتہ کئی سال سے جاری ہے اور انتہائی سست روی کاشکار ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ روڈ نہ ہونے کی وجہ سے سارا دن دھول مٹی اڑتی رہتی ہے جس کی وجہ سے اطراف سے مکین سانس اور آنے جانےوالےسانس و گلے کی مختلف بیماریوں کا بھی شکار ہو رہے ہیں جب کہ سڑک نہ ہونے کی وجہ گاڑیوں ، کوچز ٹرک سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کا خراب ہونا بھی معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں عوامی حلقوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی سال سے روڈ کی تعمیر کا منصوبہ جاری ہے لیکن کام انتہائی سست روی کاشکار ہے جس کی وجہ سےکوئٹہ سےاسلام آباد ،پنجاب اور کے پی کےآنے جانے والے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ایمر جنسی کی صورت میں مریضوں کو منتقل کرنا بھی انتہائی مشکل ہے انہو ں نے بتایا کہ روڈ نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ بڑے پتھر پڑے ہوتے ہیں طویل عرصہ سے مین قومی شاہراہ تشنہ تکمیل ہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں انہوں نےمتعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ژوب شیرانی دہانہ سر قومی شاہراہ کی عدم تعمیر اور کام کی سست روی کا نوٹس لیں۔
تازہ ترین