• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشک میں فٹ بال میچ کے دوران تصادم ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)واشک میں فٹ بال میچ کے دوران تصادم میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا لیویز کے مطابق واشک کے علاقے حرماگے میں پیر کی شام کو فٹ بال میچ ہو رہا تھا کہ میچ کے دوران معمولی تکرار پر جھگڑا ہو گیااس دوران فائرنگ سے ایک شخص سفر خان موقع پر جاں بحق ہو گیا گرائونڈ میں بھگڈر مچ گئی اطلاع ملنے پر لیویز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
تازہ ترین