• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں پا نی کی کمی کا مسئلہ فوری حل کیا جائے، راجہ بشارت

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے، اپنے نامہ نگار سے) صو بائی و زیر قا نون پنجاب را جہ بشا رت اور ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی چوہد ری محمد علی ر ندھاوانے وا سا کو ہدا یت کی ہےکہ چکلا لہ و کنٹو نمنٹ بورڈ کی حدود میں پا نی کی کمی کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے اورتمام سروس اسٹیشنز کو پا بند کیا جائے کہ وہ فلٹر یشن پلا نٹ کے ذ ریعے پا نی کے ضیا ع کو کنٹرول کریں یا اپنا پا نی کا ذر یعہ پیدا کر یں نیز ایسے سروس سٹیشنز جو پینے کا پا نی استعمال کر رہے ہیں ان کے خلا ف کا رروائی عمل میں لائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پا نی کے مسا ئل سے متعلق اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نےکہا کہ اگر چہ مجمو عی طو ر پر پا کستا ن میں وا ٹر کر ا ئسس کے مسئلے پید ا ہو ر ہے ہیں تا ہم و اسا ہر ممکن طریقے سے شہر یوں کو ضرورت کے مطا بق پا نی فرا ہم کے لئے اقدامات کر ے ،عوام کی صحت کو ا و لین تر جیح د یتے ہو ئے ٹینکرز کے ذریعے د ی جا نے والی اور سپلا ئی میں پینے کے لئے فرا ہم کئے جا نے والے پا نی کا ٹیسٹ بھی کروا یاجا ئے۔شرکا ء اجلا س کو بر یفنگ د یتے ہو ئے ایم ڈی واسا نے کہا کہ اس و قت واساکا پا نی حاصل کر نے کا سب سے اہم ذر یعہ ٹیو ب و یلز ہیں اور جڑواں شہروں میں اس و قت تقر یبا تمام ٹیوب ویل فعال ہیں۔اس کے علاوہ پا نی کی کمی کے با عث شہر بھر میں ٹینکرز کے ذ ریعے فرا ہم کئے جا نے والے پا نی کی کو الٹی کو چیک کر نے کے ساتھ ساتھ شہر میں مو جو د غیر قا نو نی ہا ئیڈ ر نٹس کوبندکر دیا گیا ہے ۔ وز یر قا نون را جہ بشا رت نے چکلا لہ کنٹو نمنٹ بورڈ کو ہدایت کی کہ ڈھیری حسن آباد کی ڈسپنسری کی اپ گر یڈ یشن ، ڈینیز سکول کو اپ گر یڈ کر کے کالج اور سی بی ٹیکنیکل سکول لال کڑتی کو بھی اپ گر یڈ کر نے کی سمری جلد پیش کی جائے۔
تازہ ترین