امریکی ڈالر کے مسلسل عروج کا سفر جاری ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ زوال پذیر ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جہاں ڈالر مزید 1 روپے 85 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔
آج کاروبار کے دوران 1 روپے 85 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 151 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز ہفتے کے پہلے کاروباری دن انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 1 روپے 50 پیسے کے اضافے سے 150 روپے 10 پیسے اور پھر 150 روپے 40 پیسے ہو گئی جو کہ پیر 3 جون کو 148 روپے 60 پیسے اور 148روپے 90 پیسے ہو گئی تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گزشتہ روز 1 روپے 70 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 147 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 149 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 148 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 150 روپے 50 پیسے ہو گئی۔