کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ ،ایک بار پھر مارکیٹ میں بے یقینی ،پیر کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی ،تفصیلات کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 1.50روپے کے اضافے سے 150.10اور 150.40روپے ہو گئی جو کہ پیر 3جون کو 148.60روپے اور 148.90 روپے ہو گئی دوسر ی جا نب اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر 1.70روپے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 147.80روپے سے بڑھ کر 149.50روپے اور قیمت فروخت 148.80روپے سے بڑھ کر 150.50 روپے ہو گئی ۔