• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ سے قبل خراب موسم نے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کوبھرپور پریکٹس کا موقع نہیں دیا اور ٹیم چھوٹے سے انڈور نیٹس تک ہی محدود رہیں ، تاہم بدھ کو موسم بہتر رہنے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔


پیر کورات بھر ہونیوالی بارش منگل کی صبح تھم تو گئی تھی لیکن گراؤنڈ خشک نہ ہوسکا تھا بعض جگہ پانی بھی جمع تھا جس کو گراؤنڈ انتظامیہ وائپر سےپانی باہر نکال رہی تھی، جبکہ وکٹیں بھی کور رہیں۔

گراونڈ پریکٹس کیلئے تیار نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے ٹیموں کو بھی آگاہ کردیا تھا ۔ ٹاؤنٹن کرکٹ گراؤنڈ میں انڈر پریکٹس کی سہولت محدو د ہے ، چھوٹے سے انڈور ایریاز میں صرف دو نیٹس ہیں۔

پاکستان ٹیم کے صرف چھ کرکٹرز انڈور ٹریننگ کیلئے آئے جن میں کپتان سرفراز احمد، امام الحق، بابر اعظم، محمد حسنین، آصف علی اور محمد حفیظ شامل تھے۔ پلیئرز نے ہلکی پھلکی انڈور ٹریننگ کی۔

صبح کے سیشن میں آسٹریلیا کے کھلاڑیو ں نے بھی ہلکی پھلکی انڈور ٹریننگ کی ۔

منگل دوپہر کو موسم بہتر ہوا تو وکٹ سے کور ہٹاکر اس پر کام شروع کردیا گیا تھا ۔ امکا ن ہے کہ وکٹ پر موجود گھاس کو میچ سے قبل کچھ کم کردیا جائے۔

ٹاؤنٹن میں بدھ کو پہلے سے بہتر موسم کی پیش گئی کی جارہی ہے اور بارش کے چانسز 70فیصد سے کم ہوکر اب20 فیصد رہ گئے ہیں ، تاہم سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا، درجہ حرات12 سے 15 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔دونوں ٹیموں کو امید ہے کہ انہیں مکمل کرکٹ کھیلنے کو مل جائے۔

تازہ ترین