راولپنڈی (نمائندہ جنگ) جج ماڈل کورٹ راولپنڈی راجہ شاہد ضمیر نے گزشتہ ماہ قتل کے آٹھ اور منشیات کے 33مقدمات کا فیصلہ سنایا جبکہ زیرسماعت کیسوں میں 100سے زائد افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کی گئیں۔ عدالت نے تھانہ ایئرپورٹ میں درج قتل کے ملزم عمران الرحمان کو دو بار سزائے موت پانچ لاکھ روپے ہرجانہ اور تھانہ چونترہ میں درج کیس کے ملزم اکرام الحق کو عمر قید اور اڑھائی لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ منشیات مقدمات کے 19ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 46سال سے زائد قید اور لاکھوں روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دینے کے علاوہ تین ملزمان کو ایک ایک برس پروبیشن کی سزا دی گئی۔ایک مرحوم ملزم کا کیس داخل دفتر ہوا جبکہ دس ملزمان کو ٹھوس شواہد نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا گیا۔