• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میںدفاعی چیمپئن امریکا نے الیکس مورگن کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت تھائی لینڈ کے خلاف 0۔13 سے ریکارڈ فتح حاصل کرلی۔

امریکی کھلاڑی مورگن نے ورلڈ کپ کے میچ میں پانچ گول کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا، روز راویلی نے دو گول اسکور کئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق فرانس میں جاری ٹورنامنٹ کے گروپ ایف کے دفاعی چیمپئن امریکا اور تھائی لینڈ کے درمیان میچ یکطرفہ رہا، امریکی کھلاڑی شروع سے آخر تک تھائی لینڈ کے گول پوسٹ پر گول برستاتے رہے۔

جس میں امریکی اسٹار الیکس مورگن نے فائیو اسٹار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویمنز ورلڈ کپ کے ریکارڈ پانچ گول کئے، روز لاویلی نے دو، ہورن، میوس، راپنس، مالوری اور کارلی لائیڈ نے ایک ایک گول کیا۔

قبل ازیں جرمن ٹیم نے 2015 کے ورلڈ کپ میں آئیوری کوسٹ کو 0۔10 کی بڑی شکست دی تھی، دیگر میچوں میں چلی نے سوئیڈن کو 0۔2 سے اور نائیجریا نے سائوتھ کوریا کو 0۔2 سے شکست دی۔

تازہ ترین