• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں سہ ماہی صفائی مہم کا آغازہوگیا

پشاور (نیوز ڈیسک ) ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے مون سون سیزن میں نکا س آب کا مسئلہ حل کرنے اور صفائی یقینی بنانے کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی تین مہینے خصوصی صفائی مہم شرو ع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں نکاسی آب کے بڑے نالوں کی صفائی ، خالی پلاٹوں اور پوائنٹ پر پڑے گندگی کے ڈھیر کو ٹھکانے لگانے، سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کی جائیگی جس کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور ڈبلیو ایس ایس پی کو خصوصی فنڈز د ینگے ،ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت تین مہینے صفائی کی خصوصی مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس میں ڈبلیو ایس ایس پی کے پلاننگ آفسران خواجہ زاہد حسین ، سعید خان ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جعفر خان ،ریجنل سپورٹس آفیسر محمد سلیم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ریا ض خان ، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر امیر خان ، ڈسٹرکٹ ممبران شمس الباری، لیاقت علی ، وسیم اکرم سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر سے سالڈ ویسٹ ، نکاسی آب کے نالوں کی صفائی ، خالی پلاٹوں میں پڑے گندگی کے ڈھیراور سٹرکوں کے کنارے پڑے جگہ جگہ ڈمپنگ کومون سون سیزن شروع ہونے سے قبل تین مہینے کے اندر صاف کرنے اور ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے جس کیلئے اضافی 300 خاکروب ، 40 ڈرائیور ، 4 سپروائزر اور منی گاڑیاں کنٹریکٹ پر لیکر ڈبلیو ایس ایس پی عملہ کے ہمراہ خصوصی مہم چلائے جائیگی ، اور شہر کو یک مشت صاف کیاجائیگا ۔
تازہ ترین