کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی کنوینر مولانا عبد الخالق مری اور جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے کنوینر مولانا خورشید احمد نے کہاہے کہ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی ملک میں جمہوریت کے استحکام اور مضبوطی کیلئے جہد و جہد جاری رکھےگی، تبدیلی کے دعوے دار حکمران تبدیلی کے نام پر جمہوریت کو لپیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، جمعیت علمائے اسلام جمہوریت کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا دیگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نےمختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں ملکی سیاست کے لیے نیک شگون نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک واحد ملکی سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو صاف شفاف احتساب کے حق میں ہے لیکن احتساب کو حکمران انتقام لینے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہے،مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا حرام کیا ہے، حکمران طبقہ خود کرپٹ ٹولہ کی سربراہی کررہا ہے ،انہوں نے کہاکہ احتساب مہنگائی کے طوفان سے قوم کی توجہ ہٹانےکے لیے ہے انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے انتقامی سیاست کو فروغ دے رہا ہے انتقامی سیاست سے ملکی مسائل میں اضافہ ہو گا ۔