• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ اور سلمان رفیق کے پروڈکیشن آرڈر جاری

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی نےآج سے شروع ہونے والےبجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے قائد حزبِ اختلاف حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن کے رکن خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکیشن آرڈر جاری کر دئیے۔

پنجاب اسمبلی کابجٹ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر ِصدارت شروع ہو رہا ہے، اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات کے علاوہ، سرکاری کارروائی میں پنجاب کھال پنچایت آرڈیننس ، پنجاب لینڈ ریونیو ترمیمی آرڈیننس اورپنجاب زکوٰۃ و عشر ترمیمی بل پیش شامل کرنا ہے۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی اورپنجاب پبلک سروس کمیشن کی رپورٹس پیش کرنابھی ایجنڈے کا حصہ ہے، مالی سال 2019۔20ءکا صوبائی بجٹ جمعہ14 جون کو پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین