• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان میں نوجوان کی فوج کے ہاتھوں مارے جانے کے بعدمحمد متار سے اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا نیلے رنگ میں ڈھل گیا۔

لندن سے انجیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والا محمد متار 3 جون کو ایک پُر امن احتجاج کے دوران سوڈانی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔

جمہوریت کی بحالی کے لیے ہونے والے خونریز انقلاب کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا نیلے رنگ میں ڈھل گیا ہے انسٹاگرام، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر لوگ اپنی پروفائل پکچر کی جگہ نیلا رنگ استعمال کر رہے ہیں۔


یہ نیلا رنگ اُس 26 سالہ نوجوان کا پسندیدہ رنگ تھا جو دو خواتین مظاہرین کو فوج کی فائرنگ سے بچانے کی کوشش میں جاں بحق ہوا، تب سے ہیش ٹیگ بلو فار سوڈان تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر پھیل گیا ہے۔

جمہوریت نواز مظاہروں میں اب تک فوج کی نہتے مطاہرین پر فائرنگ سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت نوجوانوں اور پیشہ ورانہ افراد کی ہے۔

سوڈان پر طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے عمر البشیر کو فوج نے عوامی دبائوکے باعث اس سال اپریل میں ہٹایا اور پھر اقتدار پر قابض ہو گئی۔

تازہ ترین