• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پختونخوا کے 5مشیر و معاون معطل کردیئے

پشاور (نمائندہ جنگ)پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کے 5 مشیروں اور معاونین خصوصی کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن کو معطل کر دیااور جسٹس اکرام اللہ نے ریمارکس دیئے کہ بعض مشیر تو وزیراعلیٰ سے بھی زیادہ اختیارات استعمال کرتے ہیں جبکہ صوبائی حکومت اورمتعلقہ ایڈوائزرز اورسپیشل اسسٹنٹس سے 31جولائی تک جواب طلب کرلیا گیا ۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلے سے پہلے نوٹس نہیں دیا گیا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس اکرام اللہ اورجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دوکنی بنچ نے رکن صوبائی اسمبلی خوشدل خان ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر رٹ کی سماعت کی ۔دوران سماعت خوشدل خان ایڈوکیٹ نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت نے ضیاء اللہ خان بنگش کو مشیر وزیر اعلی برائے تعلیم ،حمایت اللہ خان کو مشیر وزیر اعلی برائے توانائی اینڈ پاور،عبدالکریم خان کو وزیر اعلی کا معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت ،کامران بنگش وزیر اعلی کا معاون خصوصی برائے سائنس وٹیکنالوجی اوراجمل وزیر کو وزیراعلی کیلئے ضم ہونیوالے اضلاع سے متعلق مشیر مقرر کیاگیاہے تاہم یہ تمام تقرریاں ماورائے آئین ہیں ۔
تازہ ترین