• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب میں پانی کی سطح بلند کرنے کیلئے چھوٹے ڈیمز تعمیر کرینگے‘مٹھاخان کاکڑ

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر وزیراعلیٰ برائے لائیوسٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلع ژوب میں پانی کے حوالے سے مسائل پر قابو پانے اور دور دراز علاقوں میں زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ژوب میں زیر زمین پانی کی سطح کو بلندکرنے کے لئے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں 48 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف چھوٹے ڈیمز بنائے جا ئینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا 100 ڈیم پروجیکٹ میں دانہ عبداللہ زئی ڈیم کو بھی شامل کر لیا گیا ہے جو ژوب کی عوام کے لئے ایک خوشخبری ہے ان منصوبوں کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے پر ہم وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کے شکر گزار ہیں صوبائی مشیر نے کہاکہ عوام مطمئن رہیں انتخابات میں کیے گئے تمام وعدے پورے کرینگے 28سال تک اقتدارمیں رہنے والوں نے مسائل حل نہ کیے اس لیے علاقہ مسائلستان بناہواہے۔
تازہ ترین