• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزرتے وقتوں کے ساتھ ہر رشتے کی نوعیت بدل جاتی ہے ۔لیکن والدین کا ہی وہ اٹوٹ رشتہ ہے جو ہر وقت دنیا کے نشیب و فراز سے گزر کر بھی ویسا ہی رہتا ہے ،بلکہ اور مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جا تا ہے ۔ماں تو ماں ہی ہوتی ہے لفظ ماں ہی اس کی شخصیت کا مکمل تعارف ہے ۔لیکن باپ سے بھی اولاد کا رشتہ بہت انوکھا سا ہے ۔شجر سایہ دار کا سا احساس ،گھنی چھائوں اولاد کی تمام ضروریات کو پلک جھپکتے پوری کر دینا ،ہر خواہش کی تکمیل کو اپنا اولین فرض جان کر بھی صلے سے بے پرواہ رہنا ۔بہ ظاہر سخت لیکن اندر سے موم ،حساس اور شفیق اولاد کی ہر تکلیف پر بے کل ہوجانا ۔دنیا میں ماں کے بعد سب سے اہم اور اولین رشتہ باپ کا ہی ہوتا ہے ۔ والد ایک مضبوط سہارا ہے ۔اولاد کے لئے جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔باپ کو خوش رکھنے والا اللہ تعالیٰ کو خوش رکھنے والوں میں شامل ہے۔ والد محبت و چاہت ،صبرو خلوص،ایثارو بردباری کا پیکر ہے۔

مجھ کو چھاؤں میں رکھا اور خود جلتا رہا دھوپ میں

میں نے دیکھا اِک فرشتہ باپ کے روپ میں۔

باپ کی محبت اگر تحفظ کا احساس ہے تو ماں کی محبت ٹھنڈی چھائوں۔ یہ ایک عظیم تحفہ خداوندی ہے، جو ہر درد ،دکھ سہہ کر اولاد سے وفا کرتا ہے ۔کائنات کا خوبصورت ترین رشتہ والدین کا ہے ۔یہ خاندانی نظام کی بنیاد اور اکائی ہیں۔ یہ ہی وہ عظیم رشتہ ہے جو اولاد کے لئے زندگی کے ہر لمحے ہر موڑ پر دعا گو رہتا ہے۔ان کی شفقت اور دعائوں کی حدت خاموش سمندر کی مانند ہے ،جس کی لہروں میں شدت پنہاں ہوتی ہے ۔ان کی مثال ایک ایسے درخت کی مانند ہے جس کی چھائوں اپنے بچوں کو غموں کی دھوپ سے بچائے رکھتی ہے ۔آج آپ جو بھی تعلیمی کامیابیا ں طے کر رہے ہیں ،زندگی کی گنگناہٹ اور خوشیوں کے سارے رنگ والد کی بدولت ہی ممکن ہیں اللہ سے دعا ہے کہ ان کاسایہ سب سروں پر ہمیشہ قائم رکھے۔ہیپی فادرز ڈے ۔

(آپ کی آپی)

تازہ ترین