• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیچ چھوٹنے پر مایوس ہونے والا پاکستانی اسٹیڈیم میں موجود

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈکپ میچ کے دوران کیچ چھوٹنے پر مایوسی کے اظہار سے مشہور ہونے والا پاکستانی آج بھی میچ دیکھنے کے لیئے اسٹیڈیم موجود ہے۔


مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا 22 واں میچ جاری ہے، تاہم سوشل میڈیاپرمقبول ہونے والے صارم اختر آج بھی میچ دیکھنے کے لیے گرائونڈ میں موجود ہیں۔

آسٹریلیا کیخلاف میچ میں کیچ چھوٹنے پر صارم اختر کے چہرے پر آئے غصے کے تاثرات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

صارم اختر کا تعلق کراچی سے ہے ، جنہوں نے پاکستانی کھلاڑی آصف علی کے کیچ چھوڑنے پر نہایت غصے اور مایوسی کا اظہار کیا تھا اور ان کے چہرے کے تاثرات کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا تھا۔

تازہ ترین