• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت، ایمنسٹی اسکیم کی آگاہی مہم تیز

لاہور( این این آئی)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی خصوصی ہدایت پر ایمنسٹی سکیم سے متعلق آگاہی مہم عروج پر پہنچ گئی ،کمشنر زون IIلاہور سیدہ نورین زہرہ اور ان کی ٹیم نے 800سے زائد کمپنیوں کو بے نامی ایکٹ اور ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے بروشر اور لٹریچر فراہم کر دیا جبکہ باقاعدہ فوکل پرسن کی تعیناتی بھی کر دی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں کے ذمہ داران سے رابطے کیلئے چار ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئیں جن کی نگرانی ایڈیشنل کمشنر زون ٹو سی آر ٹو چوہدری ظفر اقبال اور عامرہ سرمد کریں گے ۔ ٹیموں نے اب تک درجنو ں کمپنیوں کے ڈائریکٹرز صاحبان کے ساتھ ملاقاتیں کر کے انہیں بے نامی ایکٹ کی روشنی میں اسکیم سے استفادہ کرنے کے فوائد بتائے ۔ رواں ہفتے زون ٹو کے افسران دو آگاہی سیمینار ز کا بھی انعقا د کریں گے جن میں آٹو پارٹس مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن اور ماسٹر گروپ کے نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین