• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بجٹ میں کٹوتی افسوس ناک ہے : چوہدری عبدالرحمٰن

ملتان (سٹا ف رپورٹر)تعلیمی بجٹ میں کٹوتی المیہ ہے، فیسوں میں اضافہ طلباء اور والدین پر ظلم ہے،یہ بات ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب چوہدری عبدالرحمٰن نے ملتان میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کی ،انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن تعلیم کو حالیہ بجٹ میں نظرانداز کرنا قابل مذمت ہے۔اگر حکومت نے تعلیمی بجٹ میں اضافہ نہ کیا تو طلبہ اپنا حق لینے کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کا اثر نئی جامعات کی تعمیر،جامعات میں نئے پروگرامات شروع کرنے میں رکاوٹ بنے گا۔
تازہ ترین