آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ24؍ جمادی الثانی 1441ھ 19؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نوتھیہ چمبہ پیر روڈ پر شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے نوتھیہ چمبہ پیر روڈ پر شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122بلال احمد فیضی کے مطابق گزشتہ روز شاہد بھٹی ولد یونس بھٹی سکنہ نوتھیہ جدید چمبہ پیر نے بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ رشتہ داروں کے ہاں گیا تھا اس دوران شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تقریباً 45 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا‘ ضلع ناظم سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

پشاور سے مزید