• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ اور ملکی ضرورت ہے، فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ اورملکی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجٹ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ہے،اپوزیشن اس پر سیاست کرکے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی گورننس اور اداروں کی ورکنگ بجٹ کی منظوری سےجڑی ہوئی ہے، بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ اورملکی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کا چلنا اور اپوزیشن کی تنخواہیں بھی بجٹ کی منظوری سے آتی ہیں،اپوزیشن اس پر سیاست کرکے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔

فردوس عاشق نے کہا ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے کیا عوام کو مزید تباہ حال کرنا چاہتے ہیں؟۔

تازہ ترین