• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان بدستور جاری ہے جبکہ اس کے مد مقابل پاکستانی روپیہ اپنی وقعت کھو کر مزید زوال پذیر ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر انٹربینک میں مہنگا ہو گیا۔

ڈالر کی قدر میں 1 روپے 16 پیسہ کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں اس کی قیمت 157 روپے ہو گئی۔

گزشتہ ہفتے بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا اور امریکی ڈالر انٹربینک میں 155روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین