• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مانچسٹر کے اولڈیفورڈ گراؤنڈ میں پاک بھارت میچ کے بعد آج خاموشی کا راج ہے ،ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ،جبکہ کل یہاں میزبان ٹیم انگلینڈ اور افغانستان کا میچ شیڈول ہے۔

گزشتہ روز اسی گراؤنڈ پر ایونٹ کا سب سے بڑا اور اہم پاک بھارت میچ کھیلا گیا تھا جس کے موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی۔

دونوں ممالک کے شائقین کے جوش و ولولے نے 24 گھنٹے قبل یہاں کا ماحول گرما رکھا تھا تاہم آج یہاں خاموشی کا راج ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے یہاں کل ہونے والے انگلینڈ اور افغانستان کے میچ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم اپنے اگلے میچ کیلئے مانچسٹر سے لندن روانہ ہوگئی ہے جہاں 23 جون کو اس کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہوئے پاک بھارت میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس ( ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت 89رنز سے ہرا دیا ۔

میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی نہایت افسردہ دکھائی دیئے جبکہ گراؤنڈ سے واپسی پر شائقین کی جانب سے ان پر جملے بھی کسے گئے ۔

تازہ ترین