• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ کے بعد حکومت قرض نہیں لے گی، روپے کی قدر زیادہ گری تو مداخلت کریں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان باقرڈاکٹر رضاباقر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک مارکیٹ پر مبنی ایکس چینج ریٹ پر چل رہا ہے،ہم مارکیٹ میں بگاڑ پیدا نہیں ہونے دیں گے،مارکیٹ پرہماری گہری نظر ہے،سپلائی اینڈ ڈیمانڈ کا بخوبی اندازہ ہے،سٹہ بازی کی صورتحال میں اسٹیٹ بینک مداخلت کرے گا،روپے کی قدر برقرار رکھنے سے جاری کھاتے کا خسارہ بڑھتا ہے،روپے کی قدر کم ہونے سے مقامی صنعتوں کو فائدہ ہوگا،ایکس چینج ریٹ کی پالیسی سے برآمدات بڑھیں گی اور درآمدات میں کمی آئے گی، مارکیٹ بیسڈ ایکس چینج ریٹ سے جاری کھاتے کا خسارہ صفر نہیں ہوگاملک میں کافی حد تک معاشی استحکام آچکا ہے،ملک کا مستقبل روشن ہے،پاکستان کی معاشی ٹیم معاشی پلان پر عمل درآمد اورمعاشی استحکام کیلئے جدوجہد کررہی ہے، استحکام کی وجہ سے مڈل کلاس اور غریب طبقہ کا فائدہ ہوگا،ماضی میں حکومتیں اسٹیٹ بینک سے قرضہ لیتی رہیں لیکن حکومت اس سال قرضہ نہیں لے گی ۔

تازہ ترین