• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈورڈ کالج پشاور کی حیثیت بحال رکھنے کی یقین دہانی پر جیمز شیرا کااظہار تشکر

لندن(پ ر) رگبی کے سابق میئر جیمز شیرا ستارہ پاکستان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایڈورڈ کالج پشاور کی موجودہ انڈیپنڈنٹ عیسائی کالج کی حیثیت بحال رکھنے اورحکومت کی جانب سےاس کے انتظامی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہ دینےکی یقین دہانی پران کاشکریہ ادا کیاہے،انھوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کی بات چیت کا انتظام کرنے پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس زکریا کا بھی شکریہ ادا کیا،جیمز شیرا نے کہا کہ1972 میں پاکستان کی مسیحی کمیونٹی کو اس وقت بھاری اور تکلیف دہ نقصان کاسامنا کرنا پڑاتھا جب پنجاب اور سندھ میں ان کے سکول اور کالج قومی ملکیت میں لے لئے گئے تھے جس کی وجہ سےمسیحی طلبہ کی ایک پوری نسل تعلیمی، پروفیشنل اور پیشہ ورانہ تعلیم کے حصول سے محروم رہ گئی تھی اس لئے میں وزیر خارجہ کے اس واضح اعلان پر کہ اب آئندہ ایسا نہیں کیاجائے گا، ان کا مشکور ہوں،انھوں نے کہا کہ میں دنیا بھر کے ان لوگوں کا خاص طورپر برطانیہ میں موجود پاکستانی مسیحی کمیونٹی اور پاکستانی اقلیتوں کے چیئرمین جم شینن ،نائب سربراہ لارڈ الٹن اور ایڈمن افسر مورس جونز کی انتھک کوششوں کابھی مشکور ہوں جنھوں ایڈورڈ کالج کے حق میں مہم چلائی۔
تازہ ترین