حب ( نامہ نگار ) سمندری طوفان ’’وایو‘‘نے پسنی کی جنوبی ساحل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،سمندری پانی شہری آبادی کی جانب بڑھ رہا ہے ،لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان کے اثرات پسنی میں بھی آنے لگے، جڈی زرین کا راستہ مکمل طورپر بند ہوگیاجبکہ پولیس چیک پوسٹ کے قریب بھی سمندرکا پانی جمع ہوگیاہے اور پسنی شہر کے جنوبی ساحل کو سمندری پانی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔