• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہننے کی مہم کو کامیاب بنایا جائے ،ضلع ناظم پشاور

پشاور ( نیوزڈیسک) ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے پشاور میں ٹریفک پولیس کی جانب سے سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہنے کی مہم کو کامیاب بنانے کی غرض سے خیبر پختونخوا سمبلی کے سامنے فلائی اوور کے نیچے موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ جبکہ سیٹ بیلٹ باندھنے والوں میں کپ تقسیم کرتے ہوئے کہاہے کہ سڑک حادثا ت میں موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ نہ پہنے اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی صورت میں ہیڈ انجری کے چوٹ کا شکار ہوتے ہیں جو عمر بھر معذوری کاسبب بنتی ہے۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایس پی ہیڈکوارٹرفضل احمد جان، ڈی ایس پی شازیہ مہمند،سب انسپکٹر رشید خان اور دیگر ٹریفک پولیس اہلکارموجود تھے ،اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خا ن نے ہیلمٹ نہ پہنے والے موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کئے جبکہ جن موٹرسائیکل سواروں نے ہیلمٹ پہنے اور موٹرکار ڈرائیوروں جنہوں نے سیٹ بیلٹ باندھ رکھے تھے انکو بطور انعام کپ دیدئیے ، ضلع ناظم نے ڈرائیوروں اور موٹرسائیکل سواروں میں سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کی افادیت کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے کہاکہ ٹریفک پولیس نے بس رپیڈ ٹرانزٹ منصوبے میں ٹریفک کو رواں دوان رکھنے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور اس منصوبے کو کامیاب بنانے اور ٹریفک مسائل پر قابو پانے میں صوبائی اور ضلعی حکومت کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہنے سے ڈرائیوروں کے حادثا ت میں جان کو خطرات اور معذوروی میں بڑی حد تک مد د ملیں گی اور ڈرائیور حضرات سے بیلٹ باندھنے اور ہیلمٹ پہننے کی مہم کو کامیاب بنائیں اور مہم کے بعد سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے اور ہیلمٹ نہ پہنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائیگا ۔انہوں نے آگاہی مہم میں ضلعی حکومت کی جانب سے ٹریفک پولیس کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہو ئے ڈرائیورں کو ہدایت کی کہ اپنی اور دوسرکی زندگی بچانے کیلئے سیٹ بیلٹ باندھنے اور ہیلمٹ پہنیں ۔
تازہ ترین