آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ17؍ ربیع الاوّل 1441ھ 15؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاک بحریہ کے دوکموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے رینک پر ترقی

پاک بحریہ کے دوکموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے رینک پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئرایڈمرل محمد سعید اورریئرایڈمرل عبدالصمدشامل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد سعید نے 1988 اورریئر ایڈمرل عبدالصمد نے 1990 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔دونوں ریئرایڈمرلزکئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

دونوں ریئرایڈمرلز پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد سعید اورریئر ایڈمرل عبدالصمدکو غیر معمولی خدمات کے عوض ستارہ امتیاز(ملٹری) سے نوازاجا چکا ہے ۔


قومی خبریں سے مزید