• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، یورپی یونین اسٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان پر 25 جون کو دستخط کرینگے

یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان اسٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان پر دستخط کی تقریب 25 جون کو ہوگی۔

تقریب میں شرکت کے لئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر 24 جون پیر کے روز برسلز پہنچیں گے۔

اس موقع پر یورپین یونین کی نمائندگی خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگرینی کریں گی۔

علاوہ ازیں اپنی آمد کے روز ہی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سفارتخانہ پاکستان میں کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے۔

تازہ ترین