• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں3افراد،کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک،ایک شخص کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں تین افراد ہلاک،ایک زخمی ہوگیا جبکہ کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک،ایک شخص کی لاش ملی، تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کی حدود ماڑی پور ٹرک اڈہ گیٹ نمبر 1کے قریب ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 22سالہ سفیان ولد اعجاز ہلاک جبکہ 20سالہ ارسلان ولد ناصر زخمی ہو گیا،سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدودنادرن بائی پاس پرتیز رفتار ٹرک نمبر P.7951تیز رفتاری کے باعث موڑتے ہوئےکار نمبر BFA.733پر الٹ گیاجس کے نتیجے میں کار تباہ ہوگئی اور کار سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 61سالہ امین الدین ولد غلام رسول کے نام سے کی گئی جو گلشن اقبال کے رہائشی تھا،شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود عبدالله گوٹھ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکرسے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش پولیس ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی،، شیر شاہ کے علاقے طور بابا گلی نمبر 7میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنےسے جھلس کر ایک شخص موقع پر ہی دم تور گیا جس کی لاش کو ریکسیو ایمبو لنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 19سالہ رفیع اللہ ولد عزیز اللہ کے نام سے کی گئی ،متوفی کے ورثاء پولیس کارروائی سے گریز کرتے ہوئے لاش اپنے ہمراہ لے گئے،پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ،جمشید کواٹر نمبر پیٹرول پمپ کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس اسکی شناخت ہوسکے اور نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیا ۔
تازہ ترین