• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی انتظامیہ پولٹری نرخوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ مرغی گوشت کی گرانفروشی اور کم تولنے کی شکایات پر قابو نہیں پاسکی۔ مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کئے جانے کی شکایات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پی ڈبلیو ڈی‘ مارگلہ ٹائون اور دیگر علاقوں کے صارفین نے شکایت کی کہ زندہ شیور مرغی 170روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے جبکہ بدھ کو سرکاری نرخ 145روپے تھے۔ صارفین نے شکایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی اور پولٹری ایسوسی ایشن کی ریٹ لسٹیں بھی آویزاں نہیں کی جاتیں۔
تازہ ترین