• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے قیام امن کے لیے مذاکرات کی پیش کش پر بھارت نے مثبت جواب دیا ہے، بھارت نے پاکستان سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے کشمیر اور دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں خطوط وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے خط کے جواب میں لکھے گئے، خطوط میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور ازسرنو مذاکرات کی بات کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے، وہ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے، جبکہ پاکستان کی طرف سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا ہے۔

بھارتی قیادت کے خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم ان مذاکرات میں دہشت گردی کے معاملے پر خصوصی توجہ ہونی چاہیے۔

تازہ ترین