مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فردوس امجد اعوان باجی شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے بعد آپ کے گھبرانے کا وقت آچکا ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی بجٹ تقریر نے عمران نیازی اور اُن کے کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں نکال دی ہیں، عوام کی چیخیں نکالنے کی خواہش مند ووٹ چور حکومت کی خود اپنی چیخیں نکل رہی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فردوس امجد باجی آپ اپنے نئے باس کی نالائقی سے کنفیوز ہوچکی ہیں، آپ کو لیڈر، پارٹی اور نظریہ تبدیل کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کا خوف آپ کے چہرے پر عیاں ہے۔