لندن (نصیر احمد )پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور بیرون ملک میں علاج کروانے کی اجازت ملنے کا آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ نے خیرمقدم کرتے ہوئے اجلاس منعقد کیاجس میںپارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی پرویز مشرف کی صحت یانی کے لئے دعا کی گئی۔ ضیاء صدیقی نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں پہلے ہی غلط شامل کیا گیا تھا اور یہ ان کے ساتھ ظلم اور زیادتی سے کم نہیں۔سینئر وائس پریذیڈنٹ ایمینار روئےنےکہا ہم سب خوش ہیں کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک اپنا علاج کروانے کی اجازت مل گئی اور اس فیصلے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں قانون کی بالادستی قائم کی ہے۔ سیکرٹری انفارمیشن محمد علی چوہان نے کہا کہ پاکستان میں پرویز مشرف کا علاج مشکل تھا اور ہم سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔پروین دستگیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پرویز مشرف مکمل طور پر صحت یابی حاصل کرلیں تاکہ جلد سے جلد سیاست میں حصہ لے کر 2018ء کے الیکشن جیتیں۔ چوہدری تبریز نے کہا ہم عدلیہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور عدلیہ کے اس فیصلے سے بہت خوش ہیں کیونکہ مشرف نے پاکستان کی خوشحالی کیلئے ہی اپنی جان کی پرواہ نہیں کی اور ہر مشکل کا سامنا انہوں نے ڈٹ کر کیا ہے ۔رہنمائوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے پاکستان کے عدالتی نظام پر ہمیشہ یقین رکھا ان کے لئے حالات کافی ناسازگار تھے لیکن ان کا اعتبار پاکستانی قانون پہ ہمیشہ قائم رہا اور ان کا پاکستان جانے کا فیصلہ عملی طور پر ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور پاکستان کی خدمت اور پاکستان کو مزید بہتر کرنے کیلئےہی انہوں نے پاکستان جانے کا فیصلہ کیاتھا۔