لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف پر انصاف کے تمام دروازے بند کردیے گئے، مگر یاد رہے ! ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، کفر کا نظام تو چل سکتا ہے، ظلم کا نہیں ! انہوں نے اپنے بیان میں والد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت مسترد ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جس شخص نے اس ملک میں عوام کی حاکمیت کی بات کی اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے ڈٹ گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی، آخری حد تک جاؤں گی۔ میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی، آخری حد تک جاؤں گی۔عوام کے حقیقی نمائندے نواز شریف کو انشاءاللہ انصاف دلوا کر رہوں گی۔ جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو۔ قید کرنا ہے تو کر دو۔ان چیزوں سے تم ڈرتے ہو، میں نہیں۔ بہت جلد عوام کے سامنے آ جائے گا کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیلا گیا ۔